نیوز ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کئی مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ خشک موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کے متعدد مقامات پر بارش کے ساتھ موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے”۔
سری نگر میں 14.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 7.5 اور گلمرگ میں 7.2 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا، جب کہ لداخ کے دراس میں 5.1 ڈگری، لیہہ میں 7.4 اور کارگل میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 9.8 درج کیا گیا۔
جموں میں 26.5 ڈگری، کٹرہ میں 23.6، بٹوت میں 16.5، بانہال میں 13.2 اور بھدرواہ میں 13.3 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔