جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا جموں و کشمیر کے لیے منریگا یوم میں اضافہ کو منظوری دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔پر ایک پوسٹ میں جموںوکشمیر ایل جی کے دفتر نے لکھا’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہانکا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ دیہی علاقوں میں روزی روٹی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے جموں و کشمیر کے لیے منریگا کے تحت فراہم کیے جانے والے افرادی دنوں کی تعداد کو بڑھا کر 150 دن کیا‘‘۔انہوںنے مزید لکھا’’جموں وکشمیر یوٹی کی 1962 پنچایتوں کو’سیلاب سے متاثرہ‘ قرار دیا گیا تھا اور اس نے معاش پر منفی اثر ڈالا تھا۔ حکومت ہندسے خصوصی ریلیف طلب کیا گیا تھا اور آج کا فیصلہ کمزور دیہی گھرانوں کی مستحکم آمدنی کو یقینی بنائے گا، خاندانوں کو معاشی بدحالی سے نجات دلائے گا اور پائیدار اثاثے بنائے گا‘‘۔