سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں عید الاضحیٰ سے قبل شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کی پیش گوئی کی ہے۔
سری نگر میں قائم محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 19 سے 21 جولائی تک موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس دوران سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے بھی گر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سری نگر – جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہ سکتی ہے۔