Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جموں و کشمیر میں ریڈوں اور چھاپڑیوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی فروختگی | تعداد لاکھوں میں، رجسٹر صرف ۔۔7673 ! وادی میں 2681اور جموں میں 4992کا اندراج، انسانی صحت کی کسی کو فکر نہیں

Towseef
Last updated: February 24, 2025 12:00 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

سرینگر // پچھلے چند ماہ کے دوران ریڈوں اورچھاپڑیوں پر کھانے پینے کی غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ہر گلی اور کوچے میں ریڈیوں اور چھاپڑیوں پر میوہ، چنے، تلی ہوئی چیزیں، پکوڑے، مچھلیاں اور کھانے پینے کی دیگرچیزیں بکثرت فروخت کی جاتی ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہزاروں لوگ اس پیشے سے وابستہ ہیں، جو اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔لیکن اس کاروبار کی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ وادی اور جموں بھر میں ریڈی اور چھاپڑی فروشوں کی بھر مار ہے۔ حتیٰ کہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے انہیں مخصوص جگہیں بھی فراہم کی گئیں لیکن انہوں نے اپنا کاروبار یہاں منتقل کرنے کی حامی نہیں بھری۔ریڈی اور چھاپڑی فروشوں کی بھر مار سے ٹریفک کی آوا جاہی سب سے متاثر رہتی ہے اور کھا نے پینے کی اشیاء کی کوئی ٹیسٹنگ نہیں ہوتی ہے۔آچار، پکوڑے، تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء کیلئے کون سا تیل،میٹریل اور رنگ استعمال ہوتا ہے، اسکا کوئی معائنہ نہیں ہوتا۔کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی کمشنر حشمت علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی محکمہ تین اقسام کی رجسٹریشن فراہم کرتا ہے جن میں سے پہلے 12لاکھ تک، دوسری 20کروڑ تک اور چوتھی 20کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کرنے والوں کیلئے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12لاکھ روپے سے کم کا کاروبار کرنے والوں میں ہی ریڈی اور چھاپڑی فروش آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق ہمیں سالانہ رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ کرنا ہوتا ہے اور ہم وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھاپڑی فروشوں اور ریڈیوں پر غذا ئی اجناس اور کھانے پینے کی چیزیںفروخت کرنے والے آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں جن کیلئے ان کو کوئی بھی فیس ادا نہیں کرنی ہوتی ہے۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں ایسے کاروبار سے وابستہ صرف 7673محکمہ فوڈ سیفٹی میں رجسٹر ہیں جن میں کشمیر صوبے میں تعداد 2681جبکہ جموں میں 4992نے رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ کمشنر فوڈ سیفٹی کے دفتر سے کشمیر عظمیٰ کو فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں چھپڑی فروش اور ریڈوں پر غذائی اجناس فروخت کرنے کے صرف 7673 یونٹ رجسٹر ہیں،جن میں 2681 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔ان میں سے2049 ریڈوں پر چائے بیجنے کی دکانیں اور 632 چھاپڑی فروش ہیںجو پکوڑے، تلی ہوئی مچھلیاں ، سیکہ تجہ، چنے اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرتے ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں مجموعی طور پر 391رجسٹر ہیں جن میں سے 305چائے کی دکانیں اور 86ریڈی والے اور چھاپڑی فروش ہیں۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں مجموعی طور پر 139رجسٹرہیں جن میں 112چائے کی دکانیں جبکہ 27ریڈے والے اور چھاپڑی فروش شامل ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں کل 106رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 64چائے کی دکانیں جبکہ 42ریڈی اور چھاپڑی فروش ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں مجموعی طور پر 353چھاپڑی فروش، ریڈی والے اور چائے کی دکانیں تسلیم شدہ ہیں جن میں سے 324چائے کی دکانیں جبکہ 29ریڈی اور چھاپڑی فروش ہیں۔ گاندربل ضلع میں 147 یونٹ رجسٹرہیں جن میں 106چائے کی دکانیں جبکہ 41ریڈی اور چھاپڑی فروش ہیں۔ کولگام ضلع میں تعداد 111ہیں جن میں 92چائے کی دکانیںاور 19ریڈیاں اور چھاپڑی فروش ہیں۔ کپوارہ میں مجموعی طور پر 440 دکانیں ،ریڈی والے اور چھاپڑی فروش رجسٹر ہیں جن میں سے 405چائے کی دکانیں اوردیگر 35ریڈیاں اور چھاپڑی فروش ہیں۔ پلوامہ ضلع میں 164 رجسٹر ہیں جن میں سے 143چائے کی دکانیں جبکہ دیگر 30ریڈیاں اور چھاپڑی فروش ہیں۔ شوپیان ضلع میں سب سے کم 58 رجسٹر ہیں جن میں سے 30چائے کی دکانیں جبکہ 28ریڈیاں اور چھاپڑی فروش شامل ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ چھاپڑی ، ریڈوالے اور چائے کی دکانیں سرینگر ضلع میںہیں جہاں ان کی تعداد 772ہے جن میں سے 477چائے کی دکانیںجبکہ 295ریڈیاں اور چھاپڑی فروش ہیں۔

جموں

جموں صوبے کے 10اضلاع میںچھاپڑیوں فروشوں اور ریڈوںپر غذائی اجناس فروخت کرنے والے ہزاروں افراد میں سے صرف 4992نے فوڈ سیفٹی محکمہ میں رجسٹریشن حاصل کی ہے جن میں سے 3520چائے کی دکانیں جبکہ 1422ریڈیاں اور چھاپڑی فروش شامل ہیں۔ ڈوڈہ ضلع میں 253 رجسٹرڈ ہیں جن میں س 168چائے کی دکانیں جبکہ 85ریڈی اور چھاپڑی فروش ہیں۔ ضلع جموں میں سب سے زیادہ 1966 رجسٹر ر ہیں جن میں سے 632چائے کی دکانیں جبکہ 1334ریڈیاں اور چھاپڑیاںہیں۔کٹھوعہ میں 488 منظور شدہ ہیں جن میں سے 340چائے کی دکانیںاور 148ریڈیاں اور چھاپڑپاں،کشتواڑ میں تعداد 82ہیں جن میں 78چائے کی دکانیں جبکہ 4ریڈیاں اور چھاپڑیاں رجسٹر ہیں۔ پونچھ میں81 ہیں،جن میں 79چائے کی دکانیں جبکہ 2ریڈیاں اور چھاپڑیاں شامل ہیں۔ راجوری میں 200رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 134چائے کی دکانیں اور 66ریڈیاں اور چھاپڑی فروش ہیں۔ رام بن میں 275 رجسٹر ڈ ہیں جن میں سے 233چائے کی دکانیں جبکہ 42ریڈیاں اور چھاپڑیاں ہیں۔ ریاسی ضلع میں 336منظور شدہ ہیں جن میں سے 249چائے کی دکانیں جبکہ 87ریڈیاں اور چھاپڑیاں شامل ہیں۔ سانبہ میں 525منظور شدہ ہیں جن میں سے 294چائے کی دکانیں جبکہ 231ریڈیوں اور چھاپڑیوں پر غذائی اجناس فروخت کرنے والے ہیں ۔ ادھمپور ضلع میں مجموعی طور پر 786رجسٹر ہیں جن میں سے 611چائے کی دکانیںجبکہ 175ریڈی اور چھاپڑی والے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان
برصغیر
جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، طبی خدمات بری طرح متاثر
تازہ ترین
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025
صفحہ اول

امن و قانون وزارت داخلہ کے پاس رہنا چاہئے وزیر اعلیٰ کیساتھ تعلقات خوشگوار

July 17, 2025
صفحہ اول

منوج سنہا کی وزیر اعظم سے ملاقات جموں و کشمیر کے ا ہم معاملات پر گفت و شنید

July 17, 2025
صفحہ اول

سرحدوں،دفاعی افواج یا عام شہریوں کو چھیڑنا مہنگا سودا گڑبڑ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے:امیت شاہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?