سرینگر //پی ایچ ڈی چیمبر کے چیئرمین مشتاق احمد چایا نے جموں و کشمیر میں خشک بندرگاہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدہ طے کرنے پروزیر خزانہ کی سراہنا کی ہے، جو ریاست میں بطور صنعتی بندر گاہ کے کام کرے گا۔ ڈاکٹر حسیب درابو اور بن سلیمان کے درمیان آپسی مفاہمت کے کاغذات پر دستخط کئے گئے ہیں جس کیلئے ابتدائی طور پر 1500کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ چایا نے موجود حکومت خاصکر وزیر خزانہ حسیب درابو کے خیالات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی لڑ کھڑاتی اقتصادیات کو مضبوطی ملے گی اور بیرون مملک سے لوگ یہا ں تجارت کیلئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اقتصادیات کو ترقی دینے کیلئے معیاری اور منفرد نجی سیکٹر ایف ڈی آئی سرمایہ کاری کو جموں و کشمیر کے دیگر تجارتوں تک بھی پھیلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اور پبلک سیکٹر جو ہم آج کل دیکھ رہے ہیں ، سے ہماری اقتصادیات مارکیٹ کے حساب سے ہی چلی تھی اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس سے ریاست کو کافی فائدہ ہوگا۔ پی ایچ ڈی کشمیر چیپٹرنے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کی لگاتار کوششوں کی زبردست سراہنا کی ہے جو انہوں نے تجارت پیشہ افراد کی بہتری کیلئے کی ہے۔