Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

جموں و کشمیر میں اُردو زبان کا آغاز معلومات

Towseef
Last updated: March 17, 2025 11:43 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

ماجد مجید

اگرچہ کشمیر میں اردو کی عمر ایک ڈیڑھ سو سال سے زائد نہیں ہے، پھر بھی اس قلیل عرصے میں اردو زبان نے یہاں اتنی ترقی کی ہے کہ اس وقت ریاست کی ہر دل عزیز زبان ہے اور یہاں کے لوگوں نے اسے ایک تہذیبی زبان کی حیثیت سے قبول کیا ہے۔اردو یہاں پچھلی صدی کے آخری حصے میں پہنچی جب پورے ہندوستان میں یہ ایک رابطے کی زبان کی حیثیت سے اُبھر چکی تھی اور وہاں کے شعراء و ادباء اسے اپنی تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنا چکے تھے۔یہی وہ زمانہ ہے جب ریاست میں ڈوگرہ خاندان کی حکومت اپنے شباب پر تھی، ان کا لاہور اور دلی دربارسے گہرا تعلق تھا۔ان علاقوں سے کشمیریوں کے تجارتی تعلقات بہت تیزی سے بڑھنے لگے، ڈوگرہ حکومت اس تجارت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتی تھی تاکہ لاہور اور دلی کے ساتھ تعلقات زیادہ خوشگوار ہوں، اس طرح ریاست کے لوگوں کا ان علاقوں میں آنا جانا آہستہ آہستہ بڑھنے لگا۔

کشمیر ی چونکہ پہلےسے فارسی زبان اور اس کے رسم خط سے گہری واقفیت رکھتے تھے اور فارسی کے بہت سے الفاظ،محاورے اور ضرب الامثال کشمیری بول چال کا لازمی جز بن گئے تھے۔اس لئے کشمیریوں نے اس عوامی زبان کو جس پر صوتی صرفی سطح پر فارسی عربی کے گہرے اثرات تھے، اپنے مزاج کے مطابق پایا اور بہت جلد اس میں بول چال اور لکھنے پڑھنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
جموں کا لاہور اور روالپنڈی سے گہرا رابطہ تھا، اس لئے ان کی زبان ڈوگری پر بھی اردو کے گہرے اثرات پڑے۔ڈوگری رسم خط فارسی رسم خط کی مرہون منت ہے جس طرح پنجابی اور سندھی زبان کا معاملہ ہے۔اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ تجارت ہی وہ پیشہ ہے، جس سے دو مختلف قومیں ایک دوسرے کے بہت قریب آتی ہیں اور تہذیبی اعتبار سے ایک دوسرے کو متاثر کرتی ہیں۔

انگریزی زبان اس کی عمدہ مثال ہے، اس سلسلے میں زبان کے متحرک کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔تجارتی تعلقات سے زبان،انداز گفتگو اور لب و لہجے میں جس قدر تبدیلی ہوتی ہے انسانی تہذیب کے کسی اور پہلو میں نہیں ہوتی ۔اگر ہم کشمیری زبان کا گہرا مطالعہ کریں تو صاف ظاہر ہوگا کہ شمالی ہندوستان کے اشیاء تجارت کے نام کشمیری کے لازمی جز بن گئے ہیں، مثلاً مصالحوں اور کپڑوں کے نام شمالی ہندوستان کی بہت سی زبانوں اور خاص کر اردو کے الفاظ کسی نہ کسی صورت میںآج بھی کشمیری زبان کے صرفی سطح پر ملتے ہیں۔یہاں اس بات کی طرف اشارہ کرنا بے محل نہ ہوگا کہ ریاست کے پہاڑی علاقوں کی بولیوں پر بھی اردو زبان کے اثرات صرفی اور نحوی سطح سے لےکر صوتی سطح تک رچ بس گئے ہیں ۔ڈوگرہ مہاراجوں ریاست کی تینوں اکائیوں کو ایک دوسرے سے قریب رکھنے کے لئے اردو کو رابطے کی زبان کے طور پر اختیار کیا اور با ضابطہ طور پر اس صدی کی پہلی دہائی میں آردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا۔
اسی زمانے میں جموں سے (بدیا بلاس )نامی اردو ہندی مشترکہ اخبار کا اجرا ہوا ۔اس طرح آہستہ آہستہ اس ریاست میں اردو کی مقبولیت بڑھتی گئی، یہاں کے باشندے اس زبان کے بہت قریب آنے لگے۔ دہلی لاہور اور امرتسر سے اردو اخبارات کی آمد شروع ہوئی اور گھر گھر بکنے لگے۔مقامی شعراء کی تخلیقات میں اردو کے اثرات نمایاں ہونے لگے ،دیکھتے دیکھتے کشمیر میں بھی یہ زبان برگ و بار لانے لگی اور بیسویں صدی کے چوتھے دہئے تک اردو ادیبوں اور شاعروں کا ایک بڑا حلقہ پیدا ہوگیا، آزادی کے بعد اردو فن کاروں کی نئی نسل آئی، جنہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ نثر اور اس کی دوسری اصناف کی طرف بھی توجہ دی۔
اردو زبان اور اس کے ارتقاء کے سلسلے میں کشمیر میں اردو صحافت کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،اگر یہ کہا جائے کشمیر میں اردو کی ترویج و ارتقاء یہاں کی اخباروں کی مرہون منت ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔اس وقت ریاست کے

تقریباً 90فی صد اخبارات اردو میں شائع ہوتے ہیں۔ یہاں کی نئی پود کو اردو زبان سے روشناس کرانے میں ان کا نمایاں رول ہے۔اردو زبان و ادب کے ارتقاء میں یہاں کی کلچرل اکادمی،سٹیٹ انفارمیشن اور ریڈیو کشمیر بھی نممایاں کام انجام دے رہے ہیں۔ شعبہ اردوکشمیر یونیورسٹی ،اقبال انسٹیٹیوٹ اور شعبہ اردو جموں یونیورسٹی کی وجہ سےاردو زبان کی قدر و قیمت کا احساس اور جاگا ہے اور اس زبان کی تہذیبی حیثیت کو قبول کرتے ہوئےریاست کے فن کار اور محقق نمایاں کام کر رہے ہیں۔ یہاں کی ادبی مجالس اور ادبی انجمنوں کی وجہ سے اس زبان نےنمایاں حیثیت اختیار کر لی ہے۔ اردو اس وقت بھی ریاست کی تینوں وحدتوں کے لئے رابطے کی زبان بنی ہوئی ہے۔(ہندی ہندوستانی اور اردو یہ تینوں شبد ایک ہی زبان کو ظاہر کرتے ہیں، جسے اتر بھارت میں ہندو مسلمان دونوں بولتے ہیں اور جو دیو ناگری یا فارسی لکھاوٹ میں لکھی جاتی ہے ۔مہاتما گاندھی( ہریجن سیوک 3 جولائی 1937 عیسوی)
( کشمیر یونیورسٹی سری نگر)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! دُنیا میںحقائق کو مٹانے کا بڑھتا ہوا رُجحان دنیائے عالم

July 9, 2025
کالممضامین

وادیٔ کشمیر میں امرناتھ یاترا کی دائمی روح| جہاں ایشورتاپہاڑوں سے کلام کرتی ہے آستھا و عقیدت

July 9, 2025
کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?