سری نگر// کورونا وائرس کی دوسری اور خطرناک لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں جاری ©’کورونا کرفیو‘ میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کی شام ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرفیو سخت ہوگا تاہم ضلع مجسٹریٹ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کو یقینی بنائیں گے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ”جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں 24 مئی کی صبح سات بجے تک نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کی صبح سات بجے تک توسیع کی گئی ہے“۔