اشتیاق ملک
ڈوڈہ //جموں و کشمیر میں رواں برس ماہ جنوری سے اکتوبر تک 4990سڑک حادثات میں 703افراد لقمہ اجل و 6820زخمی ہوئے ہیں جس میں وادی چناب کے تین اضلاع میں 533سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 101لوگوں کی موت و 720دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں جموں و کشمیر میں 5ہزار کے قریب سڑک حادثات میں 7سو سے زائد افراد لقمہ اجل و 6ہزار 8سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اس میں سب سے زیادہ اموات جموں ضلع کے بعد وادی چناب کے تین اضلاع میں ہوئیں ہیں۔جموں میں پیش آئے 910سڑک حادثات میں 105لوگوں کی موت و 1218 لوگ زخمی ہوئے ہیں وہیں وادی چناب کے تینوں اضلاع میں سڑک حادث کے کل 533واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں سے 101 لوگ ازجان و 720دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اس میں ڈوڈہ ضلع میں اکتوبر تک 191سڑک حادثات میں 21لوگوں کی موت و 260 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اسی طرح ضلع کشتواڑ میں سڑک حادثات کے کل 102واقعات پیش آئے ہیں جن میں 34لوگ فوت و 147 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع رام بن میں پیش آئے 240سڑک حادثات میں 46افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 313دیگر زخمی ہوئے ہیں۔