نیوز ڈیسک
نئی دہلی// حکام نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف)، جسے لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کے کیڈروں کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے، پر جمعہ کو سخت انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگا دی گئی۔ ایک الگ نوٹیفکیشن میں، پنجاب کے ایک رہائشی، ہرویندر سنگھ سندھو عرف رندا کو وزارت داخلہ نے دہشت گرد قرار دیا ۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، JKGF دراندازی ، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ، مرکزی علاقے میں دہشت گردانہ حملوں اور سیکورٹی فورسز کو دھمکیوں میں ملوث رہا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر غزنوی فورس مختلف ممنوعہ تنظیموں، جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد، تحریک المجاہدین، حرکت الجہاد اسلامی اور دیگر کیڈرزسے بنائی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ جے کے جی ایف جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہندوستان کے خلاف دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے اکسانے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس نے ملک میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور اس میں حصہ لیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، JKGF کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔پابندی JKGF اور اس کے تمام مظاہر اور فرنٹ تنظیموں پر موثر ہوگی۔جے کے جی ایف 43 واں گروپ ہے جسے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔