شعبے کو بڑھاناایس کے آئی سی سی کانفرنس کا مقصد :یشا مدگل
سرینگر//سکریٹری سیاحت یشا مدگل نے منگل کو کہا کہ یونین ٹریٹری سیاحت کے احیاء کی ایک مضبوط راہ پر گامزن ہے اور ایک بار پھر ملک بھر سے آنے والے سیاحوںکیلئے ایک بہترین مقام بن رہا ہے۔SKICCسری نگر میں منعقد ہونے والی ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کے موقع پر یشا مدگل نے کہا کہ سیاحت کے سکریٹریز کانفرنس کا انعقاد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شرکت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک مضبوط پیغام بھیجتا ہے کہ جموں وکشمیر ایک ترجیحی منزل ہے، نہ صرف تفریح کے لئے بلکہ تمام قسم کی سیاحت کیلئے۔ایک حالیہ واقعہ کے بعد سیاحوں کی آمد میں عارضی کمی کے خدشات کو دور کرتے ہوئے، یشا مدگل نے کہا کہ حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی واقعے کے بعد ہلکی سی گراوٹ دیکھنا فطری ہے، لیکن ایل جی اور اعلیٰ سرکاری حکام کی کوششوں کی بدولت سیاح واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر، گلمرگ اور پہلگام جیسے اہم مقامات پر سیاحوں کی آمد میں پھر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے سیاح آ رہے ہیں۔ ہم بحالی کی راہ پر گامزن ہیں اور بہت جلد پچھلے سال کی تعداد سے میل کھا لیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم پورے جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد جاری رکھیں گے۔