نیوز ڈیسک
سرینگر//منگل کو جموں و کشمیر میں جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔سورج گرہن تقریباً 4:15 بجے شروع ہوا اور جموں و کشمیر میں شام 5:45 تک رہا ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ سورج ،گرہن کے بعد غائب ہو گیا اور اسی کیساتھ غروب بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں پہلے ہی مطلع ابر آلود تھا اور سوج گرہن کے فوراً بعد سورج کی کرنیں غائب ہوئیں اور تیز ہوائیں چلنی بھی محسوس کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے دیگر حصوں میں سورج گرہن 2:30 بجے شروع ہوا اور غروب آفتاب کے فورا بعد شام 6:30 پر ختم ہوا۔