عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان//شوپیان میںجموں و کشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (جے کے آر ای جی پی)کے تحت خواہشمند کاروباریوں کیلئے ایک انٹرویو اور انتخابی سیشن پیر کوڈی سی ششیر گپتا کی صدارت میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں تمام متعلقہ افسران اور اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس کمیٹی کے سامنے کل 117کیس زیر غور لائے گئے۔ مکمل جانچ پڑتال اور بات چیت کے بعد 84 امیدواروں کو اسکیم کے تحت امداد کے لیے منظوری دی گئی۔ڈی سی نے امیدواروں کے جوش و جذبے اور اختراعی جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے کاروباری خوابوں کو لگن کے ساتھ پورا کریں اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ضلع افسر جے کے کے وی آئی بی شوپیان نے بھی پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں جے کے آر ای جی پی کی اہمیت پر زور دیا اور منظور شدہ یونٹوں کے نفاذ اور ہینڈ ہولڈنگ میں مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔