سرینگر//جموں وکشمیر حکومت نے منگل کوکورونا کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کے حق میں کئی اقدامات کا اعلان کیا۔
آج سہ پہر اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹس کے سلسلے میں ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایسے سینئر شہریوں کو عمر بھر کی خصوصی پنشن فراہم کی جائے گی جنہوں نے اپنے خاندان کے واحد کمانے والے رکن کوویڈ 19 کی وجہ سے کھویا ہو۔
ایل جی نے کہا کہ جن بچوں نے اپنے والدین کورونا کی وجہ سے کھوئے ہوں انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔
ایل جی کے مطابق اس کے علاوہ حکومت نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ جن دہاڑی مزدوروں کو کوورونا کی وجہ سے بے روزگار ہونا پرا ہے اُنہیںاگلے دو ماہ کیلئے مبلغ ایک ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ فائدہ تمام رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں ، پونی والوں ، پالکی والوں ، پٹھو والوںکو فراہم ہوگا۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ معاشرتی بہبود کی اسکیموں جیسے کہ بڑھاپے کی پنشن ، لاڈلی بیٹی وغیرہ اور پی ایم اے وائی ، منریگا اور دیگر فلاحی اسکیموں کی قسطیں فوری طور پر جاری کی جائیں گی۔
انہوں نے لکھا”میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کوویڈ کے مناسب طرزپر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔ ہم جلد ہی اس وبائی مرض پر قابو پالیں گے “۔