Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: جموں و کشمیر بنک کے پہلے سہ ماہی کا منافع 21.87 کروڑ روپے
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » جموں و کشمیر بنک کے پہلے سہ ماہی کا منافع 21.87 کروڑ روپے
صنعت، تجارت و مالیات

جموں و کشمیر بنک کے پہلے سہ ماہی کا منافع 21.87 کروڑ روپے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 3, 2019 11:20 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//  ریاست کے سب سے بڑے  مالی ادارے جموں و کشمیر بینک نے روں مالی برس کے پہلے  سہ ماہی یعنی جون کوارٹر کے اُن مالی نتائج کا اعلان کیا جن کا جائزہ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے ایک خصوصی میٹنگ میں لیا۔ایک بیان کے مطابق بینک نے اپنا خالص منافع21.87کروڑ درج کیا ہے ۔ بینک نے اپنے آپریٹنگ منافع میں گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 17.47فی صد کا اضافہ درج کرکے یہ منافع 410.85کروڑ روپے درج کیا ہے جو گزشتہ مالی برس کے اسی دورانیہ یعنی جون کوارٹر میں 349.73 کروڑ روپے  تھا۔ نیٹ انٹریسٹ مارجن (NIM)  گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 3.66فی صد تھا جو اب 3.90فی صد پر ہے۔ بینک کے قرضہ جات 13.55فی صد بڑھکر67,949.45 کروڑ روپے ہیں جو کہ گزشتہ سال  کے اسی کوارٹر میں 59,841.05کروڑ روپے تھے۔  جہاں تک  جمع کھاتوں کا تعلق ہے بینک نے اس زمرے میں 14.91فی صد کا اضافہ درج کیا ہے اور یہ  رقم 77,419.57 کروڑ روپے سے بڑھ کر 88,963.39کروڑ  روپے تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ مالی نتائج کے مطابق بینک کا مجموعی کاروبار پچھلے مالی سال کے جون کوارٹر کے مقابلے میں 14,31فی صد بڑھ کر 156912.84کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔  بینک کا  مجموعیNPAتناسب 9.83فی صد سے کم ہوکر 8.48فی صد پر آگیا ہے جبکہ خالص NPAتناسب 4.65 فی صد سے کم ہوکر 4.36فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔  NPAکوریج تناسب 66.61 فی صد ہے۔  BASELسوئم کے تحت  رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے آخر پر  بینک کا کیپٹل ایڈوکیسی تناسب 11.76فی صد درج کیا گیا ہے۔ اس سہ ماہی کے دوران بینک نے دو مکمل شاخوں کے علاوہ 28اے ٹی ایم  بھی چالو کئے ہیں۔ان مالی نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کہا کہ اپنے منافع پر پراوجننگ کا انتخاب کر کے ہم نے ایک تعمیری کل کیلئے آئندہ کوارٹروں کیلئے ایک مضبوط بنیاد ڈالی ہے۔ بینک کے سرپرست نے مزید کہا کہ یہ صرف ریاستی سرکار کے تعاون، اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی مشاورت ،  گاہکوں کی ایمانداری اور اپنے سٹاف کی قابلیت کا نتیجہ ہے کہ یہ بینک مسلسل ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔ اس بینک میں رائٹ ٹو انفارمیشن یعنی   RTI ایکٹ کے قیام اور سینٹرل  ویجی لنس کمیشن یعنی CVCکی ہدایات کی تکمیل سے اس بینک میں شفاف انتظامیہ اور تعمیلی رجحان سامنے آرہا ہے جس سے نظم و ضبط میں مزید شفافیت  آگئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ ہم ریاست کی پوری جغرافیہ پر پھیلنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم چھوٹے اور بڑے بزنس یونٹوں کا قیام ریاست کے طول و عرض میں عمل میں لا نے والے ہیں۔ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست میں SME ، سیاحت، زراعت، ہوم لون، پرسنل فائنانس ،  ہارٹی کلچر، وغیرہ سیکٹروںمیں وسعت کی کافی گنجائش موجود ہے جہاں ہم قرضوں کا  پھیلاؤ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ریاست سے باہر ہم ٹاپ ریٹنگ کے بڑے کاروباریوں ، پبلک  سیکٹر یونٹوں اور  رٹیل سیکٹر میں قرضوں  کے پھیلاؤ  کی طرف توجہ دیںگے ۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

صنعتی ترقی روزگار کا بہترین ذریعہ

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بچوں کیلئے وائلڈ لائف مہم جوئی

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

فروٹ منڈی سوپور کیلئے 40ٹرکوں کاانتظام

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیر یونیورسٹی میں انڈیا سکلز 2025پروگرام، انٹرپرینیورشپ کو تقویت دینا ترجیح :وائس چانسلر

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?