یو این آئی
سرینگر// وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ‘اسمبلی سیشن ستمبر کے مہینے میں ہونا والا ہے ، ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کی گئی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اسمبلی سیشن لازمی ہے ‘۔ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے تین بلوں کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف وزیر نے کہا: ‘ یہ تین بل پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دئے گئے ہیں، اب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ان کا جائزہ لے گی اور فیصلہ آنے کے بعد ہی اس پر بات کی جاسکتی ہے ‘۔ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘ نیشنل کانفرنس کا ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ ہمارا حق ہے جس کو ہم سے چھین لیا گیا ہے ‘۔