پانا جی( گوا)///خوراک ، شہری رسدات وامور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر حکومت تمام محکموں میں 100فیصد شفافیت لانے کی وعد ہ بند ہے اور جموں و کشمیر کے محکمہ خوراک کے بارے میں لوگوں کے ادراک میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوا ہے۔وزیر موصوف جوگوا کے دورے پر ہیں، نے محکمہ شہری رسدات اور امور صارفین محکمہ کے سینئر افسروں کے ساتھ ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر مہیش وی کورجونکر نے چودھری ذوالفقار علی کو لوگوں کی بہبودی کے لئے مختلف پروجیکٹوں پر جاری عمل کے بارے میں روشنا س کیا۔ وزیر کو ایشنشل کموڈیٹیز ایکٹ 1955 میں موجود شرائط کے تحت چاول ، گندم ،چینی ، کھانے کا تیل، تیل خاکی کی تقسیم کاری کے عمل کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے محکمہ نے لوگوں اور افسروںکے ساتھ بہتر تعلقات قائم کئے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صارفین کے مفادات کو تحفظ دینے کے دوران حقوق صارفین پر زور دیتے ہوئے ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کے اقدامات متواتر طور کر رہا ہے۔دیگر سرگرمیوں کے بارے میں چودھری ذوالفقار علی کو بتایا گیا کہ محکمہ ہر پانچ سال کے بعد راشن کارڈوں کو نئے سرے سے ترتیب دے کر نئے راشن کارڈ صارفین کو فراہم کرتا ہے۔وزیر کو ٹرائبل ائیریا سب پلان جو ایک شیڈول ٹرائب سکیم کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔انہیں بتایا گیا کہ اس سکیم کا مقصد صارفین میں جانکاری پیدا کرنا اور مختلف علاقوںمیں صارفین جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ 2017-18بجٹ میں اس سلسلے میں 22لاکھ روپے کی رقم دستیاب رکھی گئی ہے۔