جموں وکشمیر کے 9000سکولوں میں پینے کا پانی ندارد

Towseef
4 Min Read

۔12,615 میں فعال بیت الخلا اور 8,807میں چاردیواری کا فقدان

پرویز احمد

سرینگر // جموں و کشمیر میں 8000سے زائد ایسے تعلیمی ادارے ہیں جو محکمہ جل شکتی کے پاس رجسٹر نہیں ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 18,724سرکاری سکولوں میں سے 8,807سکولوں میں پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے، جب کہ 12,615 سکولوں میں فعال بیت الخلا کی کمی ہے۔ مزید برآں، 8,457سکول لائبریریوں ، 6,916میں لیبارٹریز نہیں، اور 8,036 میںکھیل کے میدان غائب ہیں۔ مجموعی طور پر 8,807سکولوں میں چاردیواری کی کمی بھی ہے، جس سے سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ سمارٹ کلاس رومز اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی عدم موجودگی ایک اہم مسئلہ ہے، خاص طور پر ہائر سیکنڈری اور مڈل سکولوں میں، 11,093 سکول ابھی بھی ان سہولیات سے لیس نہیں ہیں۔ مزید برآں، 6,645سکولوں میں صفائی والے مقرر نہیں ہیں، اور 92سکولوں میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت ایک باورچی بھی نہیں ہے۔جموں و کشمیر میں 18,724سرکاری سکول یا تو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سہولیات سے محروم ہیں یا ان میں مناسب سہولیات نہیں ہیں۔سرکاری سکولوں میں ناکافی انفراسٹرکچر کے بارے میں تشویشناک اعدادوشمار کا انکشاف ہوا ہے۔ 18,724سرکاری سکولوں میں سے، ہزاروں ایسے ہیں جو محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کیلئے ضروری سہولیات سے محروم ہیں۔ 9,130 سکولوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی نہیں ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے میں 4,745 سکول پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں، جب کہ 8,457سکولوں میں بیت الخلا کی سہولت نہیں ہے۔ مزید برآں، 5,540اسکول لائبریریوں ، اور 9,169اسکول مناسب کھیل کے میدانوں سے محروم ہیں۔وادی کے10ہزارسے زائد سکولوں میں سے وادی کے 3اضلاع میں صرف 233سکول وں میں پانی کے کنکشن ہیں جن کی باضابطہ طور پر محکمہ جل شکتی میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ یہ وہ ہزاروں تعلیمی اداروں میںچند سوسکول ہیں جو پانی کا فیس ادا کررہے ہیں ۔محکمہ جل شکتی کی جانب سے سرینگر، بانڈی پورہ اور ٹنگمرگ ڈویژن کی جانکاری فراہم کی ہے جہاں 3314سکولوں میں صرف 233سرکاری سکول محکمہ کے پاس رجسٹرہیں اور پانی کا فیس ادا کررہے ہیں۔ 3ڈویژنوں نے حق اطلاعات کے تحت جانکاری فراہم کی ہے ۔ محکمہ جل شکتی کے ماسٹر پلان ڈیوژن سرینگر، بانڈی پارہ اورٹنگمرگ نے بتایا ہے کہ ان تین ڈویژنوں میں سے صرف 233سرکاری و نجی سکول محکمہ کے پاس رجسٹر ہیں اور ان پر 53لاکھ 32ہزار772روپے کا پانی کافیس واجب الادا ہے۔ ان میں 217سرکاری اور 16نجی سکول شامل ہیں۔ سرینگر ڈویژن میں 544 سکولوں میں سے صرف 10سکول رجسٹرڈ ہیںجن کے پاس 1لاکھ 77ہزار روپے باقی ہے۔ بانڈی پورہ ضلع میں سرکاری و نجی سطح پر 795سکول کام کررہے ہیں ، ان میں سے صرف 215 سکول محکمہ جل شکتی کے پاس رجسٹرہیں۔ ان میں 200سرکاری سکول اور 15نجی سکول شامل ہیں ۔ ان میں سرکاری سکولوں کا بقایا جات51لاکھ26ہزار900ہے۔ بارہمولہ میں مجموعی طور پر 1975سرکاری و نجی سکول کام کررہے ہیں۔ جل شکتی ڈویژن ٹنگمرگ کے پاس صرف 8سکول کام کررہے ہیں جن میں سے 7سرکاری اور 1نجی سکول شامل ہیں۔

Share This Article