نئی دہلی //جموں و کشمیر کے ائر پورٹوں پر مسافروں کے بغیر پریشانی سفر کو ممکن بنانے کیلئے مرکز نے مسافروں کی سامان سے متعلق لازمی شناخت کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی نے بدھ کو سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر اس کی جانکاری فراہم کی۔سریش پربھو نے تحریر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار مسافروں کے بغیر پریشانی سفر کرنے کی وعدہ بند ہے۔ پربھو نے ٹیوٹر پر تحریر کیا’’ شہری سہولیات کے مشن کو مزید وسعت دینے کیلئے ہم نے سرینگر،جموں اور لیہہ پورٹوں پر مسافروں کے سامان کی لازمی شناخت کو ختم کیا۔ہم اس بات کے وعدہ بند ہے کہ مسافروں کو پریشانیوں کے بغیر اور خوشگوار سفر کرنے کا موقعہ فرہم کریں۔اس سے قبل مسافروں پر لازمی تھا کہ وہ سیکورٹی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرینگر،جموں اور لیہہ ایرپورٹوں پر داخل ہونے کے بعدسامان کی شناخت کرائے۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شہری ہوا بازی کے وزیر سریش پربھو کو یہ فیصلہ لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی طرف سے اس فیصلے سے مسافروں کو مزید سہولیات فراہم ہوگی،جبکہ آواجاہی میں بھی وسعت ہوگی۔محبوبہ مفتی نے ٹیوٹر پر تحریر کیا’’ سریش پربھو کا شکریہ۔اس فیصلے سے سہولیات میں اضافہ اور سفری تجربے میں وسعت پیدا ہوگی۔ان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جموں کشمیر میںٹکٹوں کی قیمتوں پر بھی غور کریں،تاکہ مسافروں کا بوجھ کم ہوسکے‘‘۔