سری نگر// جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے تمام سیاسی پارٹیوں کو لوگوں کے ساتھ اپنے روابط مضبوط کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ انتظامیہ عارضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر گذشتہ زائد از تین برسوں سے عوامی حکومت سے محروم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اور سیاسی جماعتیں ہی اپنی منزل کے مستقل متعلقین ہیں۔