جموں//ہیڈکانسٹیبل کرشن چندکی قربانیوں کوہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے ان کی یادمیں اپنے کانسٹی چیونسی ڈیولپمنٹ فنڈسے یادگارقائم کرنے کااعلان کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ راناعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جموں وکشمیر پولیس کے رول کوسراہا ہے۔ رانانے شہیدہیڈکانسٹیبل کرشن چند کو ان کی کریا تقریب پرشردھانجلی بھینٹ کی ۔کرشن چنداسمبلی حلقہ نگروٹہ کے گائوں چلاناکے رہنے والے تھے جوکہ یکم ستمبر 2017کوپنتھا چوک سرینگرمیں ملی ٹینٹوں کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔رانانے کہاکہ جموں وکشمیرپولیس ریاست میں ملی ٹینسی کے خاتمہ اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔اس دوران فورس کے متعددجوان اورآفیسراپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرشن چند کی قربانی ہمیں سماج اورقوم کے تئیں خدمت کے جذبے کوایک نئی جلابخشے گی۔ اورہمارے نوجوان نسل کو قوم کی خدمت کی ایک نئی تحریک ملے گی۔رانانے اس موقعہ پر کرشن چندکے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔