عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ریلائنس جیو نے ستمبر 2025 کے مہینے میں جموں و کشمیر کے سروس ایریا میں 40,000موبائل صارفین کے اضافے کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیلی کام سبسکرپشن ڈیٹا کے مطابق ایک پریس ریلیز میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ریلائنس جیو واحد آپریٹر ہے جس نے ستمبر کے مہینے میں سروس ایریا میں موبائل صارفین کو شامل کیا ہے۔جیو نے 30 ستمبر 2025 تک وائرلیس (موبائل) سیگمنٹ میں 52 لاکھ سے زیادہ صارفین کی تعداد حاصل کی، جس سے جموں وکشمیر میں ایک ترجیحی ٹیلی کام برانڈ کے طور پرجیو کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کل وائرلیس (موبائل) صارفین کی تعداد 30 ستمبر 2025 تک تقریباً 1.27 کروڑ ہے۔ سروس کے شعبے میں جیو کی تیز رفتار ترقی میں اہم عنصر اس کا مضبوط اور سب سے بڑا 4G اور True 5G نیٹ ورک ہے، جو 91 فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس کی زیادہ تر سائٹیں فائبر پر ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً لامحدود ڈیٹا لے جانے کی صلاحیت ہے، جو اس کے حریفوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلائنس جیو نے جولائی اور اگست 2025 میں بالترتیب 1.59 لاکھ اور 57 ہزار صارفین کو جوڑ کر وائرلیس (موبائل) میں خالص اضافے پر غلبہ حاصل کیا۔