عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے چار اضافی یونٹوں کی تشکیل سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس تجویز میں ادھم پور، کپواڑہ اور کرگل میں ہر ایک میں فوج کی ایک مخلوط یونٹ (لڑکے اور لڑکیاں) اور ادھم پور میں فضائیہ کی ایک یونٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس کے نتیجے میں جموں کشمیر اور لداخ میں کیڈٹس کی تعداد میں 12 ہزار 860 کا اضافہ ہوگا۔ اس وقت این سی سی کے کل 10 یونٹ ہیں۔ این سی سی کیڈٹس کی تعداد میں اضافے سے جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔