جموں//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے خاظر تواضع محکمہ کے وزیر کی طرف سے ایوان میں کہاکہ ریاست کی غیر منقولہ جائیداد ملک کے مختلف حصوں میںموجود ہیں جن میں 41کنال 12مرلہ 5پرتھوی راج روڑ ، 11کنال اور 18.2مرلہ چانکیہ پوری ،114 کنال 11.2مرلہ راجا جی مارک ،7کنال اور 18.2مرلہ ، بی آر ۔ II شالیمار باغ اور 433.77 مربع یاڑ اراضی بابا کھڑک سنگھ مارک نیو دلی میں شامل ہیں۔قیصر جمشید لون نے ڈاکٹر شہناز گنائی کی طر ف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاست جموںوکشمیر کا امرتسر میں 19کنال ،چندی گڈھ کے مختلف مقامات پر 7کنال 10.6مرلہ اور ایک کنال 6.8مرلہ ، ایڈونٹ بلڈنگ پر 5.2مرلہ ، کولابا پر 9.8مرلہ ، نیپن سی روڑ پر ایک کنال چار مرلہ، ممبئی میں روپا ریل مارک میں 9کنال 12مرلہ جبکہ ہریانہ میں 1251کنال اور چار مرلہ اراضی موجود ہیں۔رکن اسمبلی اجات شترو سنگھ نے بنیادی سوال پر ضمنات پوچھے۔