عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مرکزی وزارت سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں (ایم او آر ٹی ایچ) نے جموں و کشمیر کے قومی شاہراہوں سے متعلق 2025-26 ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے اہم منصوبے منظور کئے ہیں ۔ان پروجیکٹوںمیںنیشنل ہائی وے( 701 )پر پیر کی گلی ٹنل کی تعمیر (3,830 کروڑ روپے)،این ایچ اے701 پر سادھناٹنل کی تعمیر (3,330 کروڑ روپے)،این ایچ اے701 کے ززنار۔شوپیان سیکشن کی تعمیر (852 کروڑ روپے)،لالچوک سے پارم پورہ تک 4لین فلائی اوور (700 کروڑ روپے)،این ایچ اے701 پر تریہگام۔چمکوٹ سیکشن کی تعمیر (966 کروڑ روپے)، ناربل۔ گلمرگ سیکشن پر میگا فلائی اوور (445 کروڑ روپے)،قاضی گنڈ بائی پاس کی تعمیر (95کروڑ روپے)، این ایچ اے444 پر شوپیان میں رمبی آرا پر دو لین پُل (71 کروڑ روپے)اور دیگر کئی سڑک و روڈ سیفٹی منصوبے شامل ہیں۔مرکزی وزارت نے اَگلے تین برسوں میں جموں و کشمیر میں کئی اہم شاہراہ منصوبوں کے لئے ڈِی پی آر (تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ) / فزی بیلیٹی سٹیڈی کی تیاری کی بھی منظوری دی ہے جن میں این ایچ اے444 کی سرینگر سے قاضی گنڈ تک توسیع اور بہتری (63 کلومیٹر)،این ایچ اے701 پر شوپیان سے ماگام تک 2 لین پلس پی ایس سڑک کی تعمیر (75 کلومیٹر)،پنج ترنی ٹنل (10.80 کلومیٹر) اور اس کے 31 کلومیٹر اپروچ روڈ کی تعمیر،دومیل۔کٹرا۔بملہ (این ایچ اے144) کی 4 گلیاروں والی سڑک پر ترقی (82 کلومیٹر) شامل ہیں۔یہ تمام منصوبے جموں و کشمیر کے انفراسٹرکچر، روزگار، سیاحت اور دفاعی آواجاہی کے لئے انتہائی اہم قرار دئیے جا رہے ہیں۔