جموں// ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ (ڈی ایل ایل ) جموں یونیورسٹی کی جانب سے ’’جموں وکشمیرمیں خواتین کوسیاسی نمائندگی ‘‘ کے موضوع پر وومنز Collective آف جموں وکشمیرکے اشتراک سے ایک ورکشاپ کااہتمام کیاگیا جس میں طلباء ، ریسرچ اسکالرز ، جموں یونیورسٹی کے ٹیچروں، خواتین پنچوں، سرپنچوں، میونسپل کارپویٹروں، سماجی ورکروں اورسول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سماجی کام سے جڑے ہوئے کچھ خواتین نمائندوں، بی جے پی اورکانگریس کے لیڈر اورنامورپروفیسربھی موجودتھے۔ جنھوں نے اپنے اپنے تجربات کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ اس ورکشاپ کاپروفیسر کویتاسوری ،ڈائریکٹرڈی ایل ایل نے کیااور شرکاء کا خیرمقدم کیااورسیاست میں خواتین کی شمولیت کے بنیادی پہلوئوں پرروشنی ڈالی۔پروفیسرابہاچوہان شعبہ سماجیات نے خواتین کی سیاست میں شمولیت سے متعلق کچھ دل چسپ نکات کواُجاگرکیا اورکہاکہ جمہوری اداروں اورسیاست میں خواتین کی شمولیت شرح فیصد بہت کم ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے سیاست میں شامل ہونے کے لئے خواتین کوپیش آرہی مشکلات کے بارے میں روشنی ڈالی۔ڈاکٹرشویتاشرماشعبہ سماجیات نے پنچایت راج اداروں میں خواتین نمائندوں کی شمولیت کے بارے میں خیالات کااظہارکیا ۔ انہوں نے ضلع جموں میں پنچوں اورسرپنچوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور پنچایتی عدالت میں خواتین کے لئے نشستیں مخصوص رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔