عظمیٰ نیوزسروس
جموں// قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو ختم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہاں امن ہے اور کسی کو کوئی خوف نہیں ہے۔ بھاجپا کے سینئرلیڈر اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے کہاکہ یہ پورے ملک میں، جموں اور کشمیر کے لوگوں کی طرف سے محسوس کیا جا رہا ہے، یہ ملی ٹینسی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے، خاص طور پر آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد، اور ملی ٹینسی کے پیچھے ڈھانچہ متاثر ہوا جس کے نتیجے میں ملی ٹینٹ مقامی طور پر بھرتی نہیں کر سکے۔انہوںنے کہاکہ اب سڑکوں پر کوئی پتھر باز نہیں ہے اور سیاح آزادانہ طور پر گھوم رہے ہیں۔سنیل شرما کے بقول کسی کے خوف سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔