عظمیٰ نیوزسروس
جموں // ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے جموں ڈویژن کے سمر زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں کے لیے 40 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ایک حکم نامے کے مطابق طلباء کی تعطیلات 7جون سے شروع ہو کر 16 جولائی 2025 تک جاری رہیں گی۔تاہم تدریسی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14جولائی کو سکولوں میں صفائی، سبق اور ٹائم ٹیبل کی منصوبہ بندی، تدریسی مواد کی تیاری اور آن لائن سہولیات کے انتظامات سمیت تیاریوں کے لیے دوبارہ رپورٹ کریں۔مزید یہ کہ اساتذہ کو تعطیلات کے دوران کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکم نامے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ سکول
کے سربراہان یا اساتذہ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی دعوت دی جائے گی۔