پرویز احمد
سرینگر //جموں اور کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 503.05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس میںکشمیر صوبے میں 123.5ملی میٹراور جموں صوبے میں 1910کے بعد پہلی مرتبہ 24گھنٹوں میں 380ملی میٹر بارش ہوئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے 8بجے تک 123.5ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ سنگم میں 36.5ملی میٹر، رام منشی باغ میں 17.0 ، عشم میں 1ملی میٹر ، کھڈونی میں 38ملی میٹر ، بٹکوٹ میں 25ملی میٹر اور دودھرہامہ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران بارش نے کئی ریکارڈ توڑدیئے۔ جموں صوبے میں سال 1910کے بعد پہلی مرتبہ 24گھنٹوں میں 380ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جموں صوبے میںاس سے قبل سال 1988میں 270.4ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ بعد میں سال 1996میں 23اگست218.4 ملی میٹرہوئی ۔ اس طرح سال 1996کے بعد پہلی مرتبہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 380ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پورے اگست مہینے میں 400کے قریب ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔