سرینگر//بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے جموں میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک زیر زمین سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔
حکام کے مطابق علاقے میں بھاری پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
بی ایس ایف کے ڈائریکٹر راکیش استھانا نے سرحد پر موجودکمانڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ در اندازی کے امکانات کو ختم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ در اندازی مخالف گرڈ کو نقصان نہ پہنچنے پائے۔
یہ ٹنل سرحد سے تقریباً50میٹردور ہے اور اس کے ایک سرے کو بی ایس ایف اہلکاروں نے سانبہ سیکٹر میںگشت کے دوران دریافت کیا۔
بعد میں ٹنل کا معائینہ کیا گیا جس کے دوران اس کے مُنہ پر ریت سے بھرے پلاسٹک ٹھیلے پائے گئے جن پر پاکستان میں تیاری کی مہر لگی تھی۔