Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں میں گورو ارجن دیو جی مہاراج کی یوم شہادت پر تقریبات کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 8, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

 گورو دوارہ زادہ فتح سنگھ گاندھی نگر جموں 

جموں // سکھوں کے پانچویں گورو گورو ارجن دیو جی مہاراج کے شہیدی پرب پر یہاں جمعہ کے روز ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق تقریب شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی شری امرتسر تحت اکال تخت صاحب کی جانب سے جاری کردہ نانک شاہی کلینڈر کے مطابق منائی گئی۔جموں میں اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے گورو دوارہ صاحب زادہ فتح سنگھ گاندھی نگر جموں میں منعقد کی گئی ، جس میں ریاست و بیرون ریاست کے راگیوں نے شبد و کیرتن گائے۔ گورودوارہ جیوتی سروپ فتح گڑھ صاحب (پنجاب) کے ہیڈ گرنتھی ایس دلگیر سنگھ (دلیر) نے پانچویں گورو کی زندگی اور شہادت پر روشنی ڈالی ،جنھوں نے مذہب اور ملک کی خاطر اپنے جان کی بازی لگائی۔اس موقعہ پر ضلع گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے تمام مبران بشمول صدر ایس جگجیت سنگھ ، نائب صدر ایس کلدیپ سنگھ، جنرل سیکرٹری ایس فتح سنگھ ،ایس رمنیک سنگھ ،یاس راجا سنگھ ، ایس دربیندر سنگھ ،ایس مہندر سنگھ بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر گورو ارجن دیو جی کی یاد میں گورو کا لنگر اور ٹھنڈے پانی (شربت) کی چھبیل بھی لگائی گئی۔

گورو دوارہ بابا چاندا سنگھ جی ،جین بازار جموں

 سکھوں کے پانچویں گورو گور و ارجن دیو جی مہاراج کے یوم شہادت پرگورو دوارہ بابا چاندا سنگھ جی ،جین بازار میں گورودوارہ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ایک پر وقار کیرتن دربار کا اہتمام کیا گیا ۔شہر کی ملحقہ آبادی کے سنگت کے علاوہ سماج کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے دربار میں شرکت کرکے کیرتن سن لیا۔اس موقعہ پر گورو کا لنگر اور ٹھنڈے پانی کی چھبیل بھی منعقد کی گئی تھی ،جو سنگت اور عام لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔س موقعہ پر سنگت نے سرکار کی جانب سے شری گورو ارجن دیو جی کی شہادت کے دن پر تعطیل نہ کرنے کی مذمت کی گئی، حالانکہ ڈی جی پی سی نے صوبائی کمشنر کو 16جون کے بجائے تعطیل 7جون کو اعلان کرنے کی درخواست کی تھی۔اس موقعہ پر مقررین نے کنجونی چوک وک بابا باندا سنگھ بہادر چوک کے نام سے منسوب کرنے اور چاند نگر میں میونسپل کمیٹی کے دوکانوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔سنگت نے جے اینڈ کے میں سکھ دنگوں پر انصاری کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرنے اوربازآباد کاری کلئیمز کو نپٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔مقررین نے 1947 کے جائداد نکاسی کے مالکانہ حقوق کے دعووں کوفوری طور سے نمٹنے کی بھی اپیل کی،تاکہ اس مسلہ کو ہمیشہ کے لئے حل کیا جا سکے۔اس موقعہ پر سکھ تواریخ پر کسی بھی کتاب کو سی بی ایس ای اور جے اینڈ کے ریاستی بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں کے سیلبس میں دھرم پرچار کمیٹی سری اکال تخت صاحب ،سری امرتسر صاحب سے منظوری لینے کے بعد ہی شامل کرنے کو کہا۔مقررین نے سرکار سے آنند میرئیج ایکٹ لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ایس مہندر سنگھ اٹلی، ایس پرویندر سنگھ کینیڈا، بی بی گروپ کور امریکہ، بھائی گورمیت سنگھ امریکہ، ایس منجیت سنگھ آزاد، کامریڈ سکھ دیو سنگھ ، مشیر استری کیرتن ست سنگ بھا نے گورودوارہ بابا چاندا سنگھ منیجمنٹ کی جانب سے نجام  دی گئی کام کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر تمام عہدہ داروں نے بھی شرکت کی۔

 گورو دوارہ سری گورو ارجن دیو جی دومانہ

 سکھوں کے پانچویں گورو گورو ارجن دیو جی مہاراج کے شہیدی دن پر یہاں دومانہ میں جمعہ کے روز ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب منیجمنٹ کمیٹی گورو دوارہ سری گورو ارجن دیو جی ،اکھنور روڈ،دومانہ میں سنت پورہ دانا چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیر مین سنت تیجونت سنگھ کی سرپرستی میں پربندھک کمیٹی کی جانب منعقد کی گئی۔اس موقعہ پر جموں بھر کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میںشرکت کی۔مقامی راگیوں جیسے کہ بھائی صاحب بھائی رویندر سنگھ جی، بھائی صاحب بھائی پرویندر سنگھ ، اور بھائی کلویندر سنگھ جی کے راگی جتھہ کے علاوہ بیرون ریاست کے راگیوںجیسے کہ نے بھی شرکت کی۔بھائی صاحب جی گورنام سنگھ جی دہلی، دادا جتھا آف بھائی امریک سنگھ پٹھانکوٹ نے بھی شہیدی دن کے موقعہ پر شرکت کی اور شبد و کیرتن گائے۔اس موقعہ پر SGSD انٹرنیشنل سکول دومانہ کے بچوں نے گورو ارجن دیو جی کی شہادت پر گوربانی، شبد و کیرتن اور نظم پیش کی ۔ جن نامور سیاسی و سماجی ہستیوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی،اُ ن میں ایم پی جگل کشور، جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا، ایس ترلوچن سنگھ وزیر ، سابقہ وزیر سکھ نندن چودھری ،اجے سدھوترہ ،آر ٹی آئی کارکن ایس بلویندر سنگھ  اور سماجی کارکن ایس اوتار سنگھ خالصہ ،ایس شرنجیت سنگھ ، ایس ہرجیندر سنگھ  رینہ ،جتھیدار مہندر سنگھ ،ایس بلبیر سنگھ ،ایس امرجیت سنگھ بھی شامل تھے۔عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے چیر مین ایس ترلوچن سنگھ وزیر ،سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندرسنگھ ، ایم ایل سی ایس چرنجیت سنگھ خالصہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے گورو جی کی زندگی اور تعلیمات پر وشنی ڈالی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?