سرینگر//پولیس نے جموں میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ہتھیار بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کی شناخت ریاض احمد ساکن قاضی گنڈ کولگام کے طور ہوئی ہے۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اُس کو جموں کے نروال علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کی تحویل سے ایک پستول اور کچھ گولیاں بر آمد کی گئی ہیں۔
گرفتار نوجوان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔