سرینگر/کشمیر کی تجارتی انجمنوں نے سنیچر کو جموں اور باقی علاقوںمیں کشمیریوں پر حملوں کیخلاف احتجاج کیلئے کل یعنی اتوار کو کشمیر میں ہڑتال کی کال دی۔
یہ کال کشمیرمیں تاجروں کی سب سے بڑی نمائندہ انجمنوں ،کشمیر ٹریڈرس اینڈ منو فیکچررس فورم اور کشمیر اکنامک لائنس نے دی۔
اس سے قبل کشمیری تاجروں نے لالچوک سرینگر تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کے دورن جموں میں ہوئے کشمیریوں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔
اس دوران لالچوک سرینگر اور اس کے آس پاس علاقے میں دکانداروں نے شٹر گرائے اور احتجاجی ریلی میں حصہ لیا۔
مظاہرین تاریخی گھنٹہ گھر تک گئے اور کشمیر سے باہر کشمیریوں کی حفاظت کے اقدامات پر زور دیا۔