جموں میں کانگریس کی عبرتناک شکست | وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل

Towseef
1 Min Read
File Photo

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کل ہند کانگریس قیادت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ، جموں کے علاقوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو وجوہات کا پتہ لگانے کے علاوہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔توقع ہے کہ کمیٹی آج سے 30 دن کے اندر رپورٹ دے گی۔پارٹی کے سینئر لیڈر رویندر شرما کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ جہانگیر میر، نریش گپتا، ٹھاکر بلوان سنگھ، شاہ محمد چودھری، وید مہاجن اور دینا ناتھ بھگت کمیٹی کے ممبر ہیں۔

Share This Article