۔ 1800سے زیادہ افراد ہسپتالوںمیں زیرِ علاج : صحت حکام
جموں// ’ڈینگو بیماری ‘ نے جموں خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اوررواں سال5700سے زیادہ افراد ’ وائرل ڈینگو انفیکشن‘میں مبتلاء ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ7 افرادڈینگی بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں جبکہ1800سے زیادہ متاثرہ مریضوںکو علاج کیلئے ہسپتالوںمیں داخل کرایاگیا۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز62نئے کیس سامنے آنے کے بعدجموں و کشمیر میں اب تک کل5702 افراد ’ڈینگی وائرل ڈینگو انفیکشن‘میں مبتلاء پائے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ 29تازہ مثبت معاملے جموں ضلع سے مثبت رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد ضلع ادھم پور سے15، ڈوڈہ سے10، کٹھوعہ سے5، اور ریاسی، پونچھ اور دیگر علاقوں سے ایک ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔جہاں تک2023 کے مجموعی اعداد و شمار کا تعلق ہے، ڈینگی کے سب سے زیادہ 3644مثبت معاملات یاکیس جموں ضلع سے مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع ادھم پور سے 826، کٹھوعہ سے496، سانبہ سے 346، راجوری سے96، ریاسی سے64، ڈوڈہ سے 62، رام بن57،، 38 دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے، 36پونچھ سے، 25 کشمیر سے، اور 8 ضلع کشتواڑ سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔حکام نے مزید بتایاکہ جموں وکشمیر بھر میں صحت کے عہدیداروں کے ذریعہ 42ہزار50 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 5702 لوگوں کے وائرل ڈینگو انفیکشن کیلئے مثبت تجربہ کیا گیا ہے۔ کل 1803 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرنا پڑا۔ ان میں سے، 1645 کو چھٹی دے دی گئی، 61 کو دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسپتالوں میں لے جایا گیا، 90 زیر علاج ہیں اور 7 کی موت ہو چکی ہے۔