سرینگر/سرمائی دارلحکومت جموں میں جمعرات کو پولیس نے مبینہ بین ریاستی منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ سے وابستہ چار افراد کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے ہیروئن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک گاڑی کو کانجیوانی علاقے میں روک کر اُس کی تلاشی کے دوران175گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں نثار احمد ساکنہ شوپیان کشمیر، سندیپ کمار ساکنہ جالندھر پنجاب،سندیپ کمار (دوم)ساکنہ بلاسپور ہماچل پردیش اور رگھبیر سنگھ ساکنہ جالندھر کے طور ہوئی ہے۔
گرفتار شدگان کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔