جموں//دربار موو کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر جموں میں آج باضابطہ کام کاج شروع ہوا۔ پولیس کے سربراہ کے راجندرا نے آج پی ایچ کیو کے مختلف شعبوں کا معائینہ کر کے محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔ پولیس کے سینئر افسران نے پی ایچ کیو کے صحب میں کے راجندرا کا استقبال کیا اور آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا ۔ سپیشل ڈی جی کارڈینیشن ( لا اینڈ آرڈر ) ڈاکٹر ایس پی وید اور اے ڈی جی پی ( ہیڈ کوارٹر ) وی کے سنگھ بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ پولیس محکمہ کے دفاتر کھولنے کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ روز مرہ کے کام کاج میں بہتری لانے کیلئے کوششوں میں تیزی لانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی یونٹوں کو مزید فعال بنانے سے متعلق معاملات کے فوری نپٹارے کو پی ایچ کیو سطح پر کام کیا جانا چاہئیے ۔ کے راجندرا نے پولیس افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ کے راجندرا نے نوجوانوں کیلئے جموں اور سرینگر کیلئے سرمائی کھیل کے کلینڈر ترتیب دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ پول۸یس محکمہ نوجوانوں کی بہبود کیلئے ہمیشہ کام کرتا رہا ہے ۔ بعد میں ڈی جی پی نے پولیس کے دیگر شعبوں بشمول ٹریفک ، سی آئی ڈی ، ریلویز ، آرمڈ اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی تلقین کی ۔ اس سے پہلے ڈی جی پی نے ریل ہیڈ میں پولیس یاد گار کا دورہ کیا اور شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ میٹنگ میں اے ڈی جی پیز ، ڈائریکٹر ایس کے پی اے ، ڈی پی ڈی ، اے آئی جی پیز ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔