عظمیٰ نیوز سروس
جموں// یہاں ستواری پولیس سٹیشن کے حدود میں آنے والے سورے چک علاقے میں مشتبہ افراد کا پیچھا کرنے کے دوران ایک پولیس ٹیم کے گولی لگنے کے بعد کراس فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ تعاقب کے دوران پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایاکہ محمد پرویز (21) ساکن جاوید نگر، نکی توی، زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔دریں اثنا متوفی کے اہل خانہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوجوان کو منشیات کی تجارت سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے وابستہ کیے بغیر مارا گیا۔ان کے مطابق وہ معمول کے مطابق دریائے توی سے ریت لوڈ کر رہا تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔