عظمیٰ نیوز سروس
گاندھی نگر// پلاٹینم بزنس اسپورٹس نیٹ ورک نے 31 مئی 2024 کو گاندھی نگر کے خوبصورت گرین فیلڈ گراؤنڈ میں پلاٹینم سمر بز باش کرکٹ ٹورنامنٹ کا فخر کے ساتھ افتتاح کیا۔ کارپوریٹس اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد کو اکٹھا کرتے ہوئے، یہ ٹورنامنٹ تین ہفتوں کے سنسنی خیز کرکٹ ایکشن اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کا وعدہ کرتا ہے۔Infrabusiness Aar Bee Ceeگروپ ٹائٹل اسپانسر کے طور پر سرخیوں میں ہے، ملکراج اشوک کمار جیولرز کے ساتھ اس تقریب کو تقویت ملی۔ ٹویوٹا ٹورنامنٹ کو آگے بڑھارہاہے جبکہ ریڈیسن بلو جموں اور شیوانگھی الیکٹرانکس نے کارروائی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا۔ باترا گروپ اور نیٔر انڈسٹریز اضافی مدد فراہم کررہے ہیں اور Viewstoday نیوزمیڈیا پارٹنر کے طور پر کام کرتا ہے۔ جوش و خروش میں اضافہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ہر میچ کو یوٹیوب پر لائیو اسپورٹس ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ شائقین اپنے گھروں میں آرام سے لطف اندوز ہو سکیں۔بھیشم بترا نے کہا’’ہم پلاٹینم سمر بز باش کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، جو کارپوریٹس اور تاجروں کو اسپورٹس مین شپ اور دوستی کے جذبے میں اکٹھے ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے‘‘۔