عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے جموں شہر میں اتوار کو ایک مشکوک ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ ملا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا لوگو تھا۔حکام نے بتایا کہ سفید اور زعفرانی رنگ کا پاکستانی غبارہ جموں کے علاقے نئی بستی سے ملا ہے اور اس پر سبز رنگ میں ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔بین الاقوامی سرحد کے پار پاکستانی جانب سے ہوا میں چھوڑے گئے غبارے وقتاً فوقتاً سرحد کے قریب جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں پائے جاتے ہیں۔بعض اوقات، راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھی اس طرح کی مشکوک چیزیں پائی جاتی ہیں۔