عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر میں شدید بارش کی وجہ سے ایک پرانا مکان منہدم ہونے کے بعد پھنسے تین افراد کو بدھ کے روز بچا لیا گیا۔یہ واقعہ پکا ڈنگہ کے علاقے کالی جھانی محلہ میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے مقامی ایم ایل اے یودھویر سیٹھی نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ علاقے میں پرانے اور غیر محفوظ مکانات کو ختم کر دیں کیونکہ یہ مقامی لوگوں کے لیے خطرہ ہیں۔ایک اور واقعہ میں پرانے شہر کے علاقہ میں ایک عمارت منہدم ہوگئی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔