جموں //جموں خطہ میں آج مون سون کی پہلی بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔اس دوران جموں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔جموں ۔ سرینگرقومی شاہراہ چھ گھنٹے تک آمد ورفت کےلئے بند رہنے کے بعد شام کو گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں خطہ میں ۳۰۱۔۲ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ بانہال،بٹوت اور بھدرواہ میں بالترتیب۰۔۱۱،۷، ۷۔۹۱،اور ۴۱۔۰ ایم ایم ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق جموں خطہ کے پہاڑی علاقوں میں متعدد مقامات پسیاں گر آئی ہیںاس بات کے پیش نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ ،مغل روڈ،ویشنودیوی شرایئن اور شو کھوڑی شرائن میں ریڈ الرٹ دے دیا گیا ہے۔متعدد مقامات پر پسیا ں گرنے کی وجہ سے بٹوت ۔ دوڈہ۔ کشتواڑ شاہراہ پر بھی گاڑیو ں کی آمد رفت بند رہی۔اطلاعات کے مطابق کٹرہ میں بھی بھاری ،پسیاں گر آئی ہیں اور ایک یاتری خاتون زخمی ہو گئی ہے۔شرائن کے علاقہ درشنی دروازہ میں پسی کے گرنے کی وجہ سے آٹو سٹینڈ دب گیا ہے اور ایک یاتری خاتون کیچڑ میں دب گئی تھی،جسے بچاﺅ ٹیم نے کافی کوشش کے بعد بچا لیا۔اسے علاج کے لئے کیمنٹی ہیلتھ سنٹر کٹرہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔درایں اثناانتظامیہ نے لوگوں کو خبر دارکیاہے کہ وہ دریا کے کناروں اور پسیاں گرنے کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے احتراز کریں۔