جموں//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست کے لوگوں کو بہت جلد ہی طویل خشک سالی سے نجات ملنے والی ہے ۔گزشتہ رات جموں میں روں موسم سرما کی سب سے سردترین ریکارڈ کی گئی جس دوران درجہ حرارت 6.5ڈگری سیلشس رہاجبکہ اس دوران لداخ کا درجہ حرارت منفی 13.2 ڈگری سیلشس رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں اور کشمیر دونوں ہی صوبوں کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ کاکہناہے کہ بالائی علاقوںمیں برفباری بھی ہوسکتی ہے جس سے نچلے علاقوں کا درجہ حرارت مزید نیچے چلاجائے گا ۔ماہر موسمیات اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز و ٹیکنالوجی جموںکے سینئر عہدیدار ڈاکٹر مہندر سنگھ کاکہناہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میںہونے والی بارش ہلکی ہوگی لیکن پھر چار یا پانچ دنوں کے اندر ہی تیزبارش ہونے کا امکان ہے ۔موجودہ موسمی حالات کے پیش نظرڈوڈہ ، کشتواڑ ، پونچھ ، راجوری ، اودھمپور ، رام بن اور کٹھوعہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ جموں، سانبہ اور ریاسی میں بھی اس کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں گزری رات اس موسم کی سب سے سرد تھی جس دوران درجہ حرارت 6.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیاگیاجبکہ اس دوران لداخ کا درجہ حرارت منفی 13.2ڈگری سیلشس رہا جو اس موسم کا ابھی تک سب سے کم درجہ حرارت تھا۔گزشتہ رات کٹرہ کا8،بٹوت کا5.9،بانہال کا1،بھدرواہ کا1.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیاگیا۔وہیں جموں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.4،بانہال کا16.5،بٹوت کا14.7،کٹرہ کا17.0اور بھدرواہ کا13.8ڈگری، سرینگر کادرجہ حرارت منفی 3.6 ،پہلگام کامنفی 6.2،گلمرگ کامنفی 4.8،کرگل کا منفی 9.4، سیلشس ریکارڈ کیاگیا۔