عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کی 15 لاکھ روپیے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس سائوتھ زون نے ایک بڑی کارروائی میں ایک منشیات فروش کی اسکار پپیو ایس 11 گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK08G –3535 جس کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روییے ہے، کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔
ملزم کی شناخت وشال کمار ولد رام سنگھ ساکن بوٹ پالش محلہ راجیو نگر نروال، ضلع جموں کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم وشال کمار پولیس اسٹیشن بہو فورٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات اور بی این ایس 111 کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر295/2025 میں ملوث ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائیداد کی ضبطی کی کارروائی پولیس پوسٹ نروال کے انچارج نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے مطابق انجام دی اور ضبطی کا حکم مذکورہ ایکٹ کے تحت جاری کارروائیوں کے حصے کے طور پر نافذ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پورا آپریشن ایس ایس پی جموں کی نگرانی اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بہو فورٹ کی براہ راست ہدایت پر انجام دیا گیا۔
جموں میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس