عظمیٰ نیوز سروس
جموں //منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے پولیس سٹیشن بشنا کے دائرہ اختیار کے علاقے میں 18 گرام ہیر وئن ضبط کر کے ایک خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔پولیس سٹیشن بشناہ کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پولیس سٹیشن بشنا کی قیادت میں چورلی علاقے میں ناکے کی ڈیوٹی کے دوران ایک مشتبہ خاتون کو پکڑا جس کی شناخت بھولی دیوی زوجہ بلدیو راج چورلی بشناہ کے طور پر کی گئی۔ تلاشی پر اس کے قبضے سے 12 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 05/24 U/S 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پی ایس بشنا میں درج کیا گیا اور ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح پی ایس نوآباد کی ایک اور پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پی ایس نوآباد کی سربراہی میں نوآباد کے دائرہ اختیار میں تعمیراتی پاور گرڈ علاقے کے قریب پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو پکڑا جس کی شناخت لیاقت ولد قطب دین کے طور پر کی گئی۔پولیس نے اس کے قبضہ سے بھی ہیروئن نما مشتبہ اشیاء ضبط کر کے اُس کو گرفتار کرلیا ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 08/2024 پی ایس نو آباد میں درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔