Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جموں میں مقیم روہنگیا ئی نشانے پر کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
روہنگیائی مسلمانوںکو کہیں پر بھی چین میسرنہیں اور نہ ہی انہیں اپنے گھر اور نہ ہی پردیس میں آرام سے رہنے دیاجارہاہے ۔میانمار کی حکومت کا ستایاہوایہ قبیلہ گھر بار چھوڑ کر ہجرت جاری رکھے ہوئے ہے اور حالیہ ظلم و زیادتی کے نتیجہ میں اب تک لگ بھگ تین لاکھ افراد نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں ۔میانمار کے رخائن صوبہ میں پچھلے کئی برسوںسے اس قبیلہ کی نسل کشی ہورہی ہے اور موت کے خوف سے چند برس پہلے ہزاروں افراداپنے ملک سے بھاگ کر ہندوستان کے مختلف حصوں میں پنا ہ گزیں ہوئے جن میںسے پانچ سے چھ ہزار افراد جموں میں بھی آکر کچی بستیوں اور جھگی جھونپڑیوں میں ٹھہرنے لگے ۔تاہم جموں میں مقیم ان کنبوں کے خلاف  ایک مخصوص طبقہ کی طرف سے مہم شروع کی گئی اور انہیں جرائم پیشہ اور شدت پسند عناصرکانام دے کرواپس بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔آج صورتحال یہ ہے کہ جہاں ان کا آبائی علاقہ رخائن جل رہاہے وہیں جموں میں بھی ان کیلئے زمین تنگ ہوچکی ہے ۔ جموں میں کوئی بھی بات ہوتی ہے تو نشانہ روہنگیائی مسلمان بنتے ہیں ۔چاہے جرائم کا کوئی معاملہ ہو یاپھر فرقہ وارانہ نوعیت کاکوئی واقعہ ،روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف مہم چلانے والے عناصر ذمہ داری انہی پر ڈال دیتے ہیں اوران کے خلاف قانونی و عدالتی لڑائی بھی لڑی جاتی ہے ۔گزشتہ شام جموں میں روہنگیائی بستی کے قریب ایک گائے کاکٹاہواسر پایاگیا جس پر کوئی تحقیقات ہونے سے قبل ہی الزام روہنگیائی آبادی پر لگادیاگیا اور اس بات کی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ان کی گرفتاری عمل میںلانے میں تاخیر نہیں کی اور سات افراد گرفتار کرلئے گئے۔اس حق میں کوئی بھی نہیں ہے کہ روہنگیائی مسلمان جموں میں ہی مقیم رہیں بلکہ سبھی یہ چاہتے ہیں کہ ان کے آبائی علاقے میں امن قائم ہو اور وہ بھی اپنے وطن واپس جاکر کام کاج کریں لیکن چونکہ فی الوقت میانمار میں ان کے خلاف ایک جنگ لڑی جارہی ہے اس لئے ایسے حالات میں ان کو جموںسے نکلنے کی دھمکیاں دینا انسانیت کے منافی ہے ۔روہنگیائی ایک انسانی المیہ ہے اوریہ آبادی اس قدر یکطرفہ مظالم کاشکار ہے جس کی موجودہ دور میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔انسانیت کا یہی تقاضہ ہے کہ حالات کے مارے ان کنبوں کو عارضی طور پر رہنے کیلئے جگہ دی جائے اور ان کے ساتھ انسانیت سے پیش آیاجائے ۔انہیں جرائم پیشہ ،ملک دشمن اور شدت پسندعناصر کا نام دینا اس انسانی المیہ کا حل نہیں ہے ۔جموں میں جس قدر جرائم بیرون ریاست کے شہریوں کے یہاں رہنے سے پھیل رہاہے ،وہ نوجوان نسل کیلئے تشویشناک ہے تاہم اس بارے میں کوئی بھی نہیں سوچ رہااور ہر برے کام کا الزام روہنگیائیوںپر ڈال دیاجاتاہے ۔جموں اورآس پاس کے علاقوں میں منشیات کا دھندہ اس قدر بڑھ چکاہے کہ صرف جموں ضلع میں لگ بھگ دو سو افراد اسی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق اس خطے میں ہر پانچواں نوجوان منشیات کا عادی ہے ۔’سنجیونی‘ کے نام سے ضلع پولیس کی طرف سے منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے اورایس ایس پی جموں کی میڈیا بریفنگ سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ اس میں ملوث روزانہ اوسطاًتین افرادگرفتار کئے جاتے ہیں جن میں سے دو کا تعلق بیرون ریاست خاص کرپنجاب سے ہوتاہے ۔بیرون ریاست سے لائی جارہی منشیات، جو جموں کی نوجوان نسل کو تاخت و تاراج کر رہی ہیں، کا دھندا کرنےو الوں پر اُن حلقوں کی جانب سے کوئی بات نہیں کی جاتی جو مہاجرین کےخلاف مہم چلا کر اُنہیں جرائم پیشہ جتلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ جموں میں آباد روہنگیائی کنبوںکو شک کی نظروںسے دیکھنے کے بجائے ان کے ساتھ انسانیت کے طور پر پیش آناچاہئے اورعالمی برادری سمیت ہندوستانی قیادت کو بھی یہ کوششیں کرنی چاہئیں کہ ان کے آبائی علاقہ رخائن میں امن قائم ہو اور وہ بھی عزت سے اپنے گھر وں کو واپس جاسکیں ۔ اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہوتو اس کے خلاف کارروائی کرنا قانون کا منطقی تقاضا ہے ۔تاہم مذہبی بنیادوں پر ہر ایک کو تشکیک کے دائرے میں لا کر مجرموں کے کھاتے میں ڈالنا انسانیت کے اصولوں کے منافی ہےاوروہ بھی ایسے حالات میں جب ان کا آبائی علاقہ جل رہاہو اور وہ یہاں غیر قانونی طور پر نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی رجسٹریشن کے تحت رہ رہے ہوں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?