سرینگر/جموں شہر میں اتوار تیسرے روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا سلسلہ امن و قانون کی صورتحال بہتر بننے تک جاری رہے گا۔
پولیس حکام کے مطابق گذشتہ رات سے جموں میں سکون ہے اور پورے دن کہیں سے بھی کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال کے بارے میں غور کے بعد کرفیو میں نرمی کے بارے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
گذشتہ روز بھی شہر کی نئی بستی،بنتلاب،دومانا اور پریڈ گرائونڈ علاقوں میں مظاہرے ہوئے لیکن ان علاقوں کی صورتحال پرفوری طور قابو پالیا گیا۔
جموں کشمیر میں کشمیریوں اور مقامی مسلمانوں پر حملوں کے بعد سے کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔یہاں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کرکے رکھی گئی ہے۔
یہ حملے لیتہ پورہ پلوامہ میں جنگجوئوں کے خود کُش حملے کے پس منظر میں کئے گئے۔
گذشتہ جمعرات کو ہوئے اس حملے میں کم سے کم49فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔