عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس سٹیشن پکا ڈنگہ میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کے سلسلہ میں ایک رپورٹ درج کروائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے خصوصی ٹیموں کے ذریعہ اُس کی تلاش کا عمل شروع کیا ۔تحریری شکایت میں بتایا گیا تھا کہ جموں وکشمیر ایجوکیشن بورڈ کے نزدیک پیر مٹھا جموں کی رہائشی ایک خاتون پانچ مارچ سے لاپتہ ہے ۔خاتون کے شوہر کی جانب سے دی گئی تحریری شکایت کے بعد اس پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پکا ڈنگہ اور آئی سی پی پی ریہڑی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سخت کوششیں کیں اور تکنیکی مدد سے لاپتہ خواتین کا پولیس ٹیم نے سراغ لگا لیاجس کے بعد دیگر قانونی لورزامات مکمل کرنے کے بعد اُس کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ۔