جموں// جموں کے مضافاتی علاقہ گجن سو میں جمعرات کو ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کے گجن سو علاقے میں گروڈا سرحد پر قائم ایک چوکی پر تعینات سب انسپکٹر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
مہلوک فوجی افسرکی شناخت چکر پانی پرساد تیواری ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔