سرینگر//جموں میں پیر کو بھارتیہ و دھیا پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنان نے عوامی اتحاد کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق کا پتلہ نذر آتش کیا جس کے بعد نیشنل کانفرنس اور اے بی وی پی کارکنان میں ٹکراﺅ کی صورتحال پیدا ہوئی۔
اے بی وی پی کارکنان بٹھنڈی ہاوس میں واقع فاروق کی رہائش کے باہر جمع ہوئے اور عوامی اتحاد اورفاروق کیخلاف جم کر نعرہ بازی کرنے لگے۔
جونہی اے بی وی پی کارکنان نے فاروق اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے پتلے نذر آتش کئے تو نیشنل کانفرنس کے مقامی کارکنوں نے بھی جمع ہوکر نعرہ بازی شروع کی۔
اس موقع پر طرفین کے مابین ٹکراﺅ کی صورتحال پیدا ہوئی تاہم پولیس کی مداخلت سے صورتحال بگڑنے سے بچ گئی۔
شاہدین نے کہا کہ طرفین انتہائی غصے کی حالت میں ایک دوسرے کے کافی قریب پہنچے جس کے بعد اے بی وی پی کارکنان کو بھاگنے پر مجبور کیا گیا۔