سرینگر//سرمائی دار الحکومت جموں میں ہفتہ کو عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی پہلی میٹنگ شروع ہوگئی۔یہ میٹنگ فورم کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی بٹھنڈی رہائش گاہ پر منعقد ہورہی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق عوامی اتحاد کے سبھی ممبران اس میٹنگ میں شامل ہیں جو صبح گیارہ بجے شروع ہوگئی۔
میٹنگ میں مختلف امورات زیر بحث لائے جارہے ہیں جن میں آنے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عوامی اتحادی کی اس سے قبل سرینگر میں دو میٹنگیں منعقد ہوئیں جبکہ فورم کے ایک وفد نے کرگل کا بھی دورہ کیا۔